ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی ووٹروں سے بات چیت کریں گے آپ کے 65 ہزاررضاکار

بی جے پی ووٹروں سے بات چیت کریں گے آپ کے 65 ہزاررضاکار

Sun, 17 Mar 2019 23:37:21    S.O. News Service

نئی دہلی، 17 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عام آدمی پارٹی نے دہلی میں 12 مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے چار مرحلے میں انتخابی مہم کی حکمت عملی بنائی ہے۔آپ لیڈر گوپال رائے کے مطابق ہولی کے بعد پارٹی اپنی تشہیر کو ایک نئے انداز میں شروع کرنے جا رہی ہے۔اس کے علاوہ آپ کے کنوینر اروند کجریوال کے لئے مہاگٹھ بندھن کے کئی لیڈر دہلی میں تشہیر کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ہولی کے بعد شروع ہونے جا رہا عام آدمی پارٹی کی انتخابی مہم 4 حصوں میں تقسیم کی گئی ہے۔اس کی سب سے مضبوط کڑی پارٹی کے رضاکار ہوں گے۔عام آدمی پارٹی کے مطابق پوری دہلی میں 13 ہزار بوتھ پر پارٹی کے 65 ہزار فعال رضاکار ہیں۔

معلومات کے مطابق انتخابی مہم کے پہلے حصے میں ہر بوتھ پر پارٹی کے 5رضاکار تعینات کئے جائیں گے۔یہ رضاکار گھر گھر جا کر خاندان کے درمیان لوگوں سے ڈائیلاگ کریں گے اور اس بارے میں سمجھائیں گے کہ ان کے گھر کا ووٹر عام آدمی پارٹی کو ووٹ کیوں دیں؟۔رضاکار کی سب سے زیادہ توجہ بی جے پی ووٹر پر ہو ں گے۔آپ لیڈر گوپال رائے کا کہنا ہے کہ ان کے رضاکارمودی حکومت کے کام کاج کے بارے میں پوچھیں گے اور بات چیت کے دوران بی جے پی کے ووٹر کا من تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے۔عام آدمی پارٹی کے مطابق 5 سال میں بی جے پی کی مرکزی حکومت نے منفی ووٹ بینک تیار کیا ہے۔ایسے میں لوگوں تک پہنچنے اور خاص طور پر بی جے پی ووٹر کا من تبدیل کرنے کے لئے پانچ مسائل کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔مودی حکومت کی آمریت،رافیل ڈیل کے معاملے پر وزیر اعظم کی خاموشی،بے روزگاری،نوٹ بندي،ہندو اور مسلم جیسے مسائل پربات کی جائے گی ۔لوک سبھا انتخابات میں انتخابی مہم کے اگلے حصے میں عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی دہلی کی تمام 70 اسمبلیوں میں تشہیر کریں گے،جبکہ مہم کے تیسرے حصے میں سٹار پرچارک کی مہم رکھ گئی ہے،چوتھے مرحلے میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال پوری دہلی میں عوامی پروگرام کرتے نظر آئیں گے۔

اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے لئے مہاگٹھ بندھن کے کئی لیڈر دہلی میں تشہیر کرتے نظر آسکتے ہیں۔ان میں وہ لیڈر یا سیاسی پارٹی شامل ہیں، جو 13 فروری کو جنتر منتر پرآپ کی ریلی کا حصہ بنے تھے۔دہلی میں انتخابی مہم کے لئے عام آدمی پارٹی مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو، بی جے پی لیڈر شتروگھن سنہا اور سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا کو مدعو کر سکتی ہے۔

سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی دہلی، پنجاب اور ہریانہ پرتوجہ دے گی۔دہلی کے علاوہ اروند کجریوال کے پنجاب اور ہریانہ میں بھی تشہیر کرنے کی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے،ساتھ ہی عام آدمی پارٹی دہلی والوں کو تشہیر کے دوران بتائے گی کہ اگر مرکز میں اگلی حکومت اپوزیشن پارٹیوں کے مہاگٹھ بندھن کی حکومت بنتی ہے، تو دہلی کو 100 فیصد مکمل ریاست کا درجہ ملے گا۔


Share: